چین کی اعلی فوجی قیادت میں ردوبدل

Military Leadership Reshuffle

Military Leadership Reshuffle

چین (جیوڈیسک)چین نے اپنی اعلی فوجی قیادت میں ردوبدل کر دی ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تقریبا دس سال بعد قیادت کی تبدیلی کے بعد صدر ہوجنتا کا مسلح افواج کا کمانڈر ان چیف کے طور پر برقرار رہنا یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکمران کمیونسٹ پارٹی ایک اعلی سطحی اجلاس میں دو جرنیلوں فان چنگ لونگ اور ژو قیلیانگ کو بارہ رکنی طاقتور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کے طور پر ترقی دیدی گئی اجلاس میں صدر ہوجنتا بھی موجود تھے کمیشن کے چیئرمین ہوجنتا رواں ہفتے حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے سبکدوش ہورہے ہیں جبکہ مارچ میں قیادت کی تبدیلی کے طور پر وہ صدر کے عہدے سے بھی مستعفی ہوجائیں گے۔

چینی سیاسی امور کے ماہر ولی لام کا کہنا ہے کہ ہوجنتا کمیشن سربراہ کی حیثیت سے مزید پانچ سال کیلئے خدمات سرانجام دینے کے خواہاں ہوں گے۔