ڈاکٹر طاہر القاردی نے مارچ کے لیے زیور اور گھر پیش کردیا

Dr. Tahir ul Qadri

Dr. Tahir ul Qadri

– پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے چودہ جنوری کیمارچ کیلئے اپناگھر،اہلیہ ،بیٹی اور بہوکا سارا زیور پیش کردیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عطیات جمع کرائے۔ برطانیہ سے کارکنوں نے بارہ کروڑ روپیبھیج دیئے۔

لاہور میں پارٹی ورکرزکنونشن کیبعداےآروائی نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے بتایاکہ لوگوں نیبڑی تعداد میں عطیات جمع کراکرقیام پاکستان کیجذبے کی یاد تازہ کردی۔ خطاب کیدوران ڈاکٹر طاہر القادری نیاس تاثر کو رد کیا کہ ان کی تحریک کسی ملکی یا غیر ملکی طاقت کی امداد سے چل رہی ہے۔

خطاب کے بعدڈاکٹر طاہر القادری نیاسلام آبادمارچ کے لیے اپنی اہلیہ، بیٹی اور بہو کے زیورات پیش کیے۔ جس کے بعد خواتین کارکنوں نیبڑی تعداد نیزیورات اور جمع پونجی طاہرالقادری کی خدمت میں پیش کی۔ چودہ جنوری کے مارچ کیلئیاندورن ملک کیعلاوہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں کارکنوں نے عطیات جمع کرائے ہیں۔