ڈرون حملوں میں دس ہزار قبائلی شہید ہوئے۔ سراج الحق

siraj ul haq

siraj ul haq

جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں دس ہزار اور آرمی آپریشن کی وجہ سے تیس ہزار قبائل شہید ہوچکے ہیں، ڈرون حملوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہورہے ہیں، حکومت نے امریکی خوشنودی کے لئے قبائلی سرزمین کو آپریشن تھیٹر بنا دیا ہے۔ مہمند ایجنسی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی سے غازی بیگ میں خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری کیخلاف بغاوت کرنے والے قبائل اور پختونوں کیخلاف امریکی ایما پر موجودہ حکومت نے زمین تنگ کردی ہے۔
الطاف حسین اور پختونوں کے نام نہاد دعویدار اسفند یار ولی بھی ان سے درپردہ ملے ہوئے ہیں،  انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر شروع ہونے والی جنگ میں چالیس ہزار قبائل شہید ہوچکے ہیں، اسی لاکھ قبائل معاشی لحاظ سے بری طرح متاثر ہوچکے ہیں ، قبائلی علاقے آپریشن تھیٹر میں تبدیل ہوچکا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، کاروبار زراعت وغیرہ مکمل طورپر تباہ ہو چکے ہیں۔