ڈنگہ : اپنے امیدواروں کی حمایت میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے جلسے کرنے کے پروگرام تشکیل دیئے ہیں

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے107 کے سترہ نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدواروں کی حمایت میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے جلسے کرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی سترہ نومبر سے پہلے گجرات کا دورہ کریں گے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں سرائے عالمگیر میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی سمیت ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیاسی قائدین حلقہ این اے107میں سیاسی حلقوں سے خطاب کے لیے پروگرام تشکیل دے رہے ہیں۔