کانز فلم فیسٹول: تیز بارش اور ہوا کے جھونکوں میں ستاروں کی آمد

cannes

cannes

کانز : (جیو ڈیسک) تیز بارش اور سرد ہوا کے جھونکے بھی کانز فلم فیسٹول کے جوش کو کم نہ کرسکے۔ سولہ مئی سے جاری کانز فلم فیسٹول ہر روز ہالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک سے جگمگارہا ہے۔ مگر آج جب موسم کے تیور بدلے بدلے سے تھے تب بھی جوش اور ولولہ خوب تھا۔

تیز ہوائوں میں چھتریوں کی آڑ میں آتے فلم دی ہنٹ کے اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر رونق بکھیردی۔ کیمروں کی فلیش اور تیز بارش نے موڈ خوشگوار کردیا۔ ڈینش فلم دی ہنٹ نازک موضوع پر بنائی گئی ہے۔ فلم کو دیکھتے ہوئے کانز جیوری حیران رہ گئی تھی ۔ فلم بچی سے ہونے والی زیادتی پر بنائی گئی ہے۔