پاپ سنگر میڈونا صدر بننا چاہتی ہیں

maddona

maddona

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی کوئین آف پوپ میڈونا نے امریکی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

گانے گاتے گاتے ترپن سالہ میڈونا کو نہ نجانے کیا سوجھی کہ امریکی صدر بننے کی خواہش کر بیٹھیں۔۔میڈونا کاہے کہنا کہ امریکا میں اسلحہ اور دہشت گردی بڑھتی ہی جارہی ہے۔۔اس لئے اگر وہ صدر بنیں تو سب کچھ ٹھیک کر دیں گی۔۔

صرف یہی نہیں میڈونا کی وِش لسٹ کافی طویل ہے۔۔وہ صدر تو بننا چاہتی ہیں مگر طویل عرصے کے لئے۔۔جب تک کہ ملک اسلحے سے پاک نہ ہوجائے۔۔میڈونا کا کہنا ہے کہ ایک دن میں تو سب کچھ صحیح نہیں ہوسکتا۔وہ پیسوں کو اسلحے کے بجائے تعلیم ، آرٹ اور میوزک میں خرچ کریں گی۔