مائیکل جیکسن کا گمشدہ ذاتی ریکارڈ منظر عام پر آگیا

michael jackson

michael jackson

امریکہ: (جیو ڈیسک) مائیکل جیکسن کے گانوں کے ذاتی ریکارڈز میں گمشدہ بیڈ ٹور کنسرٹ کا مکمل ریکارڈ مل گیا ہے۔ مائیکل جیکسن موت کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔رواں سال ستمبر میں مائیکل جیکسن کا ایسا البم ریلیز ہوگا جس میں ریلیز ہونے والی ویڈیو پہلے کبھی کسی نے نہ دیکھی ہوگی۔

کنگ آف پوپ کے ذاتی ریکارڈز سے کئی دن کے بعد وہ ویڈیو حاصل ہوئی ہے جو ان کے پہلے کنسرٹ کی تھی۔ اس البم میں مائیکل جیکسن کی انیس سو اٹھاسی میں لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کیلیئے کی جانے والی پرفارمنس کی مکمل فوٹیج ہے۔البم بیڈ اٹھارہ ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔