کراچی اور پشاور میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملہ کے بعد پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ) کراچی اور پشاور میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملہ کے بعد پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق پشاور اور کراچی میں پولیوں کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر حملہ سے 4 خواتین کی ہلاکت کے بعد گجرات سمیت پنجاب بھر میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں سیکرٹری صحت نے پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کو سیکورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے ضلع گجرات میں بھی متعلقہ ایس ایچ اوزاور چوکی انچارج پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔