کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات میں آج بھی 6 افراد جاں بحق

Karachi Target Killings

Karachi Target Killings

کراچی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گزشتہ روز زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا۔ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے علی اصغر نا می شخص ہلاک ہوگیا، ماری پور روڈ سے عبداللہ نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، کالا پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے عقیل نامی شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 40 سالہ عرفان دوران علاج چل بسا جبکہ شارع فیصل پر سوسائٹی آفس کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔