کراچی : لیاری میں ایک شخص کی ہلاکت، صورتحال کشیدہ

lyari

lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں آج صبح ایک شخص کی ہلاکت کے بعد صورتحال اچانک کشیدہ ہو گئی۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کی نفری علاقے میں طلب کر لی گئی۔ کچھ مقامات سے ہنگامہ آرائی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔

علاقے کاروباری مراکز بند ہیں چوبیس گھنٹوں کے دوران انتہائی مطلوب ملزم سمیت تین بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔