کراچی: لیاری میں دوسرے روز بھی پولیس کی کارروائی جاری

karachi police

karachi police

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی پولیس کی کارروائی جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد کو گرفتار اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ آج صبح ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی سربراہی میں پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے دو کلاشنکوف اور متعدد رانڈز برآمد کرلیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیئے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جارہا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔