کراچی : مسلم آباد میں رینجرز آپریشن ، 2 ملزم ہلاک ، 2 اہلکار زخمی

Karachi rangers operation

Karachi rangers operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مسلم آباد میں رینجرز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک جبکہ دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارکنوں سمیت 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔تین گھنٹے سیزائد جاری رہنے والے آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران مسلح افراد کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجیمیں دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان بھی مارے گئے۔

آپریشن کے دوران رینجرز نے منشیات، جوئے کے اڈے اور شراب کی بھٹی کا خاتمہ کیا جبکہ کالعدم تحریک طالبان اور دو کالعدم تنظیموں کے چار کارکن سمیت 24 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق منشیات اور جوئے کے اڈوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کالعدم تحریک طالبان کو پہنچائی جارہی تھی۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔