کراچی میں بدامنی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ صدر زرداری

Zardari Meeting

Zardari Meeting

کراچی : (جیو ڈیسک) چند دن کے دوران درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد ایک بار پھر بڑے سر جوڑ کے بیٹھ گئے، صدر نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی پاکستان کا دل ہیں بد امنی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری ریلی اور قاضی احمد میں بس پر فائرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رحمان ملک بتایا کہ کراچی میں ریلی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ واقعات افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے لیاری ریلی اور قاضی احمد میں بس پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزہ نے صدر آصف زرداری سے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھیجنے سے متعلق رولنگ پر بات چیت کی۔