شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں ڈرون حملہ،3 افراد جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک) میران شاہ بازار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق میران شاہ بازار کے مغرب میں واقع ظفرہ ٹاؤن میں ایک مکان پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔