کراچی میں بھتہ خوری: ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

Haider Abbas

Haider Abbas

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا بھتہ خوری کا نوٹس نہ لیا گیا تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری کے باعث کراچی میں کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے کراچی کو بھتہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوروں کو کنٹرول کرنے تک اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا اگر نوٹس نہ لیا گیا تو ایسا نہ ہو کہ مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنا پڑے۔