کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق

karachi killing

karachi killing

کراچی ( جیو ڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ کلاکوٹ ، چاکیواڑہ ، لی مارکیٹ چوک اور اطراف میں دکانیں بند ہیں اور نامعلوم افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔ آج صبح لی مارکیٹ چوک اور نیپئر تھانے کے اطراف نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور دکانیں بند سڑکیں سنسان ہوگئیں۔ دھوبی گھاٹ ، اورنگی ملت ٹاون اور گارڈن میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

گلبہار میں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا، دھماکے سے دو نوجوان معاذ اور نوید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اوردکانیں بند ہوگئیں۔