ایبٹ آباد : تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی،2 افراد جاں بحق،4 زخمی

abbottabad

abbottabad

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک)حو یلیاں سے ایبٹ آباد آنے والی کار کھو کھر میرا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابو ہوکر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورمقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔