کراچی : پہلوان گوٹھ اور یوسف پلازہ میں سرچ آپریشن

ranger operation

ranger operation

کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران سات ملزمان گرفتار کرلیئے گئے پہلوان گوٹھ میں واقع رہائشی عمارت میں خفیہ اطلاع پر رینجرز کی جانب سے کاروائی کی گئی۔
رینجرز ذرائع کے مطابق عمارت میں جرائم پیشہ افراد نے مورچے قائم کئے ہوئے تھے جنھیں مسمار کر دیا گیا۔ عمارت کے چاروں اطراف ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیئے گئے تھے اور جس کے لیئے مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا گیا تھا اور عمارت سے فرار ہونے کے لیئے راستے بھی بنائے گئے تھے۔
عمارت سے رینجرز نے ایک مسروقہ کار اور دو لوٹے گئے کنٹینرز بھی برآمد کرلئے۔ دونوں کنٹینرز نیشنل ہائی وے سے لوٹے گئے تھے جن میں قالین اور کمپیوٹر کا سامان تھا ۔چھاپے میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے۔