کراچی کے حالات اتنے خراب نہیں، جتنے دکھائے جاتے ہیں ، گورنر سندھ

Dr Ishrat Ul Ebad

Dr Ishrat Ul Ebad

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات اتنے بھی خراب نہیں جتنے دکھائے جاتے ہیں، بین الاقومی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد سے پاکستان میں امن و امان کا بہتر تاثر پیدا ہوا ہے۔

سیاسی جماعتوں نے کراچی میں ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے برطانوی سینئر وزیر فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئرز سعیدہ وارثی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کی75 اشیا کو یورپی یونین میں رسائی دلوانے پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔