کرینہ کپور اورعمران خان، پہلی انٹری ہی سنسربورڈ کو کھٹک گئی

Imran,kareena

Imran,kareena

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپوراورعمران خان کی پہلی ہی انٹری سنسربورڈ کے شکنجے میں آگئی۔ بالی ووڈ میں پہلی بار کرینہ کپور اور عمران خان کی جوڑی بنی۔
بے بوکے ساتھ فلم میں عمران خان کو اتنا مزا آیا کہ انھوں نے یہ بیان دے دیا کہ وہ تو جب سے فلم انڈسٹری میں آئے تھے تب ہی کرینہ کو دل دے چکے تھے۔ مگر ان کی یہ دوستی سنسربورڈ کو بری طرح کھٹک گئی۔
سنسربورڈ نے فلم میں سے ایک سین کٹوانے کا مطالبہ کردیا۔ مگر جب عمران سے اس سین کی بات کی گئی تو انھوں نے بے دھڑک کہہ دیا کہ انہیں تو کوئی شرمندگی نہیں، دوستوں میں ہرقسم کی حرکتیں ہوتی ہیں۔