کرینہ کی فلم ہیروئن کا پرومو اختلافات کے باعث تاخیر کا شکار

kareena kapoor

kareena kapoor

بالی وڈ : (جیو ڈیسک)بالی وڈ کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کا پرومو ہدایت کار مدھر بھنڈارکر اور پروڈسر کے درمیان اختلافات کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ہیروئن کا پرومو یکم جون کو ریلیز ہونا تھا۔

اس پرومو میں کرینہ کو سگریٹ پیتے اور شراب نوشی کرتے دکھایا گیا تھا جس پر فلم کے پروڈسر نے اس پر اپنے تحفظات ظاہر کردیے۔ انھوں نے مدھر بھنڈارکر کو ہدایت کی ہے کہ پیشتر اسکے بھارتی سنسر بورڈ اسے رد کردے۔ ہمیں پرومو کو نئے سرے سے شوٹ کرنا چاہیے۔ اس صورتحال پر مدھر نے فلم کے پرومو کو نئے سرے سے شوٹ کرنے کی پروڈسر کو یقین دہانی کرادای ہے۔