کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈ یو کے کے زیر اہتمام 14مئی سے جاتلاں میں فری سرجری کیمپ

بھمبر :کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈ یو کے کے زیر اہتمام مورخہ 14مئی 2012 سے جاتلاں میں فری سرجری کیمپ لگایا جائے گا جس میں کٹے ہونٹ،کٹے تالو،جلے ہو ئے مریضوں کے علاوہ دیگر پیدائشی اور حادثاتی نقائص کی مفت پلاسٹک سرجری کی جائے گی کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے ڈائریکٹر ذوالفقار حیدر راجہ اورشبیر گیلانی نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تما م مریضوں کا مفت علاج کرے گی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے مریضوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جو مریض اس فری سہولت سے فائدہ حاصل کرنا چاہتیء ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن (کرف) کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میں کروائیں ۔