کلرکہار ، دیر بالامیں ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ،40 زخمی

Kalar Kahar Accident

Kalar Kahar Accident

کلرکہار (جیوڈیسک) پشاورسے رائے ونڈ جانے والی بس موٹروے پر کلرکہارکے قریب حادثے کا شکارہوئی۔بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ چالیس زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔

۔دوسری جانب میت لے کرجانے والی گاڑی چترال سے مہمند ایجنسی جاتے ہوئے دیربالا کے قریب نہرگاہ کے مقام پر کھائی میں گرگئی جس سے دو افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔سکھیکی میں ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیااورکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔