کمال مصطفی نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے چیف آفیسر کا منصب سنبھال لیا

کراچی (ارشد محمد) حکومت سندھ کے احکامات پر نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے چیف آفیسر کمال مصطفی نے چارج سنبھال لیا،اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد تمام محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدرت کرتے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے لئے تمام تر توانیاں وقف کرنے کا عزم کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ ترقی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں کمال مصطفی نے تمام محکمانہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں ۔

دفاتر میں اپنی حاضریوں کو یقینی بنا نے کے ساتھ علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے ،چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے تمام یونین کونسل میں خصوصی صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی کے ساتھ بتدریخ روزشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے پاک خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔

اجلاس میں افسران نے عوامی خوشحال اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اقدامات میں چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کو اپنے مکمل تعاون اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور تمام تر کاوشیں اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم کیا ۔