کمبوڈیا : کھمر روج دور حکومت کی سابق خاتون اول رہا

Ieng Thirith

Ieng Thirith

کمبوڈیا : (جیوڈیسک)کمبوڈیا کے کھمر روج دور حکومت کی سابق خاتون اول کو رہا کر دیا گیا۔اس سے قبل ملک کے جنگی جرائم کے ٹریبونل نے اسے مقدمہ کی کارروائی کے لئے ان فٹ قرار دیا تھا۔ 80 سالہ لینج تھیرتھ جس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ الزائمر کے مرض میں مبتلا ہے کو عدالت میں بنائے گئے حراستی مرکز سے رہا کیا گیا جہاں وہ 2007 میں گرفتاری کے بعد سے قید تھیں۔ عدالتی ترجمان نیتھ فیکٹرا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزمہ لینج تھیرتھ کو کچھ شرائط کے ساتھ رہا کیا گیا ہے۔

سابق وزیر سماجی بہبود کی رہائی جو ان گنے چنے افراد میں شامل ہیں جنہیں کھمر روج دور حکومت میں انسانیت سوز مظالم پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ 1975-79 دور حکومت میں زندہ بچنے والوں کے لئے ایک تکلیف دہ چیز ہوگی۔ اس دور کے دوران تقریبا 20 لاکھ لوگوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ کمبوڈیا کے اقوام متحدہ کے حمایتی یافتہ ٹریبونل نے جمعرات کو اس کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم یہ رہائی استغاثہ کی جانب سے سخت شرائط پیش کئے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔