امریکی پادری ٹیری جونزکی جرمنی داخلے پر پابندی

Terry Jones

Terry Jones

جرمن(جیوڈیسک)جرمنی نے قرآن کی بے حرمتی والے امریکی پادری ٹیری جونز کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے ٹیری جونز کی آمد سے جرمنی میں امن و امان کے مسائل سر اٹھا سکتے ہیں۔ ٹیری جونز کو دائیں بازو کی جماعت نے جرمنی آنے کی دعوت دی تھی۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ٹیری جونز نے چند روز قبل اسلام مخالف فلم کے حق میں بیانات بھی دیئے تھے۔