کنجاہ میں عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا جلوس آج نکالا جائیگا

کنجاہ(جی پی آئی)مرکزی میلادکمیٹی کنجاہ کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردارجلوس زیرقیادت سیدمعصوم شاہ آف چکوڑہ شریف،ڈاکٹرمحمدضیاء اللہ روح الامین آج بروزجمعرات بعدازنمازعشاء دفترمیلادکمیٹی شمالی سرکلر روڈ کنجاہ سے شروع ہو گا۔

جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمدشبیرآرائیں سرپرست اعلی میجرشبیرشریف شہید(نشان حیدر)کنجاہ ہونگے۔اورخصوصی آمدسابق نائب ناظم کنجاہ شیخ شہکازاسلم ہوگی۔جلوس کے اختتام پرلنگرکاانتظام ہوگا۔تمام عاشقان رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کوجلوس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔