کوئٹہ ، کچلاک دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتیں7 ہوگئیں

quitta kachlak

quitta kachlak

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو روز قبل بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی چل بسا،دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

کچلاک میں دو روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کی جلسہ گاہ کے قریب سائیکل بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ زخمی سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق آج جمعہ خان نامی زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لانے ہوے چل بسا اوردھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔