کوئٹہ : امام بارگاہوں میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

quetta

quetta

کوئٹہ میں امام بارگاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دومشتبہ دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علمدارروڈ پر بم رکھنے کیلئے آنے والے بچے کو مقامی لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بچے سے چار گھنٹے تفتیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہے۔ جسے دو ہزار روپے بم رکھنے کے دیے جاتے تھے۔
تفتیش پراس نے بتایا کہ اس نے دس سال کی عمر میں دو ہزار نو میں کارروائی کی تھی اور ایک جگہ بم رکھا تھا۔ بچے کی نشاندہی پر ہزار گنجی میں زبیر نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا گیا۔جو امام بارگاہوں پر حملوں اور فرقہ واریت پھیلانے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مشتبہ دہشتگرد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مستونگ اورکوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پر بھی تفتیش کی جائے گی۔