کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا سے چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کے جلسہ دستار فضیلت کے اختتام پر پیش آیا۔ جلسے کے شرکا واپس جانے لگے تو مین دروازے پر دھماکا ہوگیا۔ اطلاع پر ریسکیوں اہلکاروں نے پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موجود مشکوک گاڑی کو کلیئر کردیا۔