کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر دھماکا ، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی پویس کی دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مشرقی بائی پاس پر واقع مویشی منڈی کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس موبائل گزر رہی تھی۔

دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دھماکے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں پولیس کانسٹیبل محمد نعیم بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔