کوئٹہ : میکانگی روڈ کے علاقے میں بم دھماکا،2 افراد زخمی ہوگئے

quetta

quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں میکانگی روڈکے علاقے میں بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساخت کا تھا۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ میکانگی روڈ پردو افراد موٹرسائیکل پربم لیکر جارہے تھے کہ اچانک دھماکاہوگیاجس سے دو افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت قاسم اور شجاعت کے نام سے ہوئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق بم ایک پاونڈ وزنی اور دیسی ساختہ تھاجو ملزمان کی جیب میں تھا۔۔بم دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کوزخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔