کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Quetta Firing

Quetta Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکی روڈ پر نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔