کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر،1 شخص جاں بحق

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک)کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے دو راکٹ کندھاری بازار اور کاسی روڈ پر گرئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس کے قریب زخمی ہو ئے دوسری جانب یونائیڈڈ بلوچ آرمی نے دونوں واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ہفتے کی رات نامعلوم سمت سے کو ئٹہ شہر پر دو راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے ایک کندھاری بازار میں ایک دکان کے قریب گر کر پھٹہ جبکہ دوسرا کاسی روڈ پر بستی پنچایت میں ایک مکان پر گرا۔ سی سی پی او کو ئٹہ میر زبیر نے دونوں واقعات میں ایک شخص کے جاں بحق اور دس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتتائی شاہد کے مطابق دونوں واقعات راکٹ فائر نگ کے ہیں۔

دوسری جانب یونائیڈڈ بلوچ آرمی نامی تنظیم نے راکٹ فائرنگ کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تنظیم کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوہ کیا ہے کہ راکٹ حملے کوئٹہ چھاونی کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے گئے تھے۔