بلوچستان کے حالات ہم نے خود خراب کیے،نوازشریف

nawaz sharif

nawaz sharif

بلوچستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ براسلوک کیاگیا۔ اگروہاں کے نوجوان بغاوت پر آمادہ ہورہے ہیں تو گلہ نہیں کرنا چاہئے۔بلوچستان قومی کانفرنس سے خطاب میں نوازشریف نے کہاکہ سیاستدانوں کو اپنی کوتاہی کا اعتراف کرنا چاہیئے۔ بلوچوں کیساتھ برا سلوک کرکے انہیں باغی بنادیا گیا۔ نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں مستقل قیام امن کیلئے عوام کا احساس محرومی دور کرناہوگا۔ لاپتہ افراد کا معاملہ حل ہونا چاہیئے۔ اکبربگٹی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں آئیں گے تب ہی بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے گا۔

نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ اے پی سی میں بلوچستان کی نمائندگی بھی ہونا چاہئے، بلوچستان پیکج دینے سے پہلے وزیراعظم نے انہیں بلایا جس پر مسلم لیگ ن نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ نوازشریف نے سوال کیا کہ پاکستانی شہریوں کو لاپتہ کرنے والے کون لوگ ہیں جنہیں آئین اور قانون کا کوئی احترام نہیں یہ تماشا ختم ہونا چاہیئے۔