پشاور: 13سالہ رمشا دارالامان، ملزم زرمین جیل روانہ

Ramsha

Ramsha

پشاور: (جیو ڈیسک)پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیرہ سال کی رمشا کو دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزم زرمین خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔تیرہ سال کی رمشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے بیان قلم بند کرایا۔ عدالت نے رمشا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیا۔ رمشا کا کہنا تھا اسے طلاق دلادی جائے تو وہ والد کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رمشا نے موقف اختیار کیا زرمین شاہ جھوٹ بول رہا ہے اس کی شادی میں ماں اور ماموں کے علاوہ کوئی شریک نہیں تھا۔ اس کا کہنا تھا وہ ذہنی مرض نہیں، لوگوں کو دکھانے کیلئے زنجیروں میں جکڑا گیا۔ اس کے شوہر زرمین خان کے دہشتگردوں سے رابطے ہیں وہ دو بار جیل گیا۔