کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی 24 ویں روز بھی ہڑتال

quetta strike

quetta strike

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی چوبیس ویں روز بھی ہڑتال ہے۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ایچ ، فاطمہ جناح ہسپتال اور آئی ہیسپتال کی او پی ڈی کو تالے لگا دیے گئے جبکہ جنرل آپریشن تھیٹر بھی بند ہیں۔

ہڑتال کے باعث روزانہ ہزاروں مریض مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کی جائے۔ ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جائے اور ادا شدہ تاوان بھی واپس کرایا جائے۔