ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق ایک اور کتاب منظر عام پر

osama bin laden

osama bin laden

ایبٹ آباد آپریشن(جیوڈیسک)القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن سے متعلق ایک اور کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔ نو ایزی ڈے نامی کتاب سابق امریکی نیوی سیل نے لکھی ہے جو نیوی سیلز کی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے اسامہ کو ہلاک کیا تھا۔ کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن کی تفصیلات بیان کی گئیں ہیں۔

مصنف کا کہنا ہے کہ کتاب اس کے ساتھیوں اور ان قربانیوں کے بارے میں ہے جو فوجی اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں دیتے ہیں۔کتاب گیارہ ستمبر کو مارک اوون کے فرضی نام سے شائع ہو رہی ہے۔