کوئٹہ :3 دھماکوں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت3 افراد زخمی

Quetta blasts

Quetta blasts

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقوں چمن پھاٹک، جناح ٹان اور کلی برات یں دھماکوں سے ایک سکیورٹی اہلکار سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول سیدھماکہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔ دوسرے واقعہ جناح ٹان میں ایک گھر کی کھڑکی میں رکھے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پیش آیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

کلی برات میں بھی ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔