کوئٹہ : 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون اور موٹر سائیکل پر پابندی

Quetta Restrict Mobile Phone

Quetta Restrict Mobile Phone

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سات نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رہیگی اور گھروں سے موٹر سائیکل نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔ موبائل فون سروس کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر پانبدی کے حوالے سے نوٹی فیکشن جاری نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر تمام امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور امام بارگاہوں کے قریب موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر بھی پابندی ہوگی جبکہ جلوس کے روٹ پر مزید سی سی ٹی وی کیمرہ کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔