کورنگی ٹائون ماڈل ٹائون بنانے کے لئے پر عزم ہے اوراس سلسلے میں ٹائون انتظامیہ موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ محمد سمیع خان

کراچی : کورنگی ٹائون ماڈل ٹائون بنانے کے لئے پر عزم ہے اوراس سلسلے میں ٹائون انتظامیہ موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں ان خیا لات کا اظہار ایدمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یوسی 06 میں کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم عوام کی بلاامتیاز و تفریق خدمت کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے اور وسائل سے بھر پور بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے موجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبو د کے کام کرائے ہیں ان کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ایدمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کہا کہ کورنگی کی ترقی سے یہاں کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے اور ان کے بنیادی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے اس سلسلے میں کورنگی ٹائون انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین جو دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اور جس کا مقصد ہے کہ ہمارا ٹائون جلد از جلد تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل، ڈپٹی ٹائون آفیسرسولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پرانہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون کی عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مر تب کی گئی ہے جس کے بعد کورنگی ٹائون اپنی مثال آپ ہوگا اور عوام الناس کے دیرینہ مسائل سے نجات مل سکے گی اس موقع پر موجود افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Mohammad Sami Khan Korangi Town

Mohammad Sami Khan Korangi Town