کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 740، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 74 لاکھ 83 ہزار ہو گئی ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 403 اور مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 646 ہو گئی ہے۔

برازیل میں حالیہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 71 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 71 ہزار 469 ہو گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد 39 ہزار 23 کے اضافے سے 18 لاکھ 39 ہزار 850 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں ایک دن میں 539 کے اضافے سے اموات کی تعداد 34 ہزار 730 اور مریضوں کی تعداد 6 ہزار 94 کے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 268 تک پہنچ گئی ہے۔

یورپ میں وباء کے مرکز ملک برطانیہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے حالیہ ایک دن میں 148 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 44 ہزار 798 اور مریضوں کی تعداد 820 کے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 953 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 7 کے اضافے سے اموات کی تعداد 34 ہزار 945 ہو گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد 125 کی کمی سے یومیہ 188 کیسز تک گِر گئی ہے۔

اٹلی کے وزیر اعظم گپسے نے ملک میں سال کے آخر تک ہنگامی حالات جاری رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 25 کے اضافے سے اموات کی تعداد 30 ہزار 4 اور مریضوں کی تعداد 658 کے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 904 تک پہنچ گئی ہے۔