کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر کی سربراہی میں دس رکنی تھنک ٹینک قائم جسکا پہلا اجلاس اگلے سال کے شروع میں اسلام آباد میں ہو گا

سابق سفیر،سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ میاں عبدالوحید اور سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر کی سربراہی میں دس رکنی تھنک ٹینک قائم جسکا پہلا اجلاس اگلے سال کے شروع میں اسلام آباد میں ہو گا میاں عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ر وایتی سیاست کے باعث بڑھتی ہوئی قانون شکنی ‘ دہشتگردی ‘ کرپشن اور امن و امان کی بدحال صورتحال کے ساتھ بجلی و گیس کے بحران اور سی این جی و پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تجارتی ‘ زرعی اور صنعتی سرگرمیاں سبوتاژ ہو رہی ہیں اور پیداواری عمل گھٹ جانے سے زرمبادلہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مہنگائی ‘ غربت ‘ بیروزگاری اور بد امنی کا گراف بڑھ رہا ہے۔

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری رک گئی ہے اور پاکستانی سرمایہ کار بھی بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں جس سے وطن عزیز میں صورتحال مخدوش ترین ہوتی جا رہی ہے جو مستقبل کیلئے کسی بھی طور سودمند نہیں ہے اس صورتحال پر پاکستان کے مایہ ناز سیاستدانوں ،فوجی جرنیلوں اور بیوروکریٹس کی مدد سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے تھنک ٹینک تشکیل دیا گیا ہے اوران تمام مسائل سے نجات اور ترقی و خوشحالی کیلئے محب وطن تاجروں ‘ صنعتکاروں ‘ سیاستدانوں اور عوام کو ہر طرح سے ہمارا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ روایتی سیاسی جماعتیں اور کرپٹ سیاستدانوں پر مشتمل مفاداتی ٹولے پاکستان اور عوام کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے۔