کچھ علاقوں میں موبائل سروس نہ بند ہونے پر رحمان ملک برہم

Rehman Malik

Rehman Malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان اور روالپنڈی کے کچھ علاقوں میں میں موبائل سروس بند نہ کر نے کا نو ٹس لے لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں والے بم دھماکے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقوں میں موبائل سروس بند نہ کر نے کا نوٹس لے لیا اور سروس بند نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کیا۔انھوں نے ڈی آ ئی جی ڈیرہ اسماعیل خان سے صبح ہو نیو الے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی تفصیلات طلب کیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے و الوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔ وزیرداخلہ نے پولیس کے اعلی افسران کو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں فول پروف سکیورٹی فراہم کر نے ہدایات دیں۔