کھاریاں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج ریلی نکالی جائیگی

کھاریاں(جی پی آئی) آج یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے جماعت اسلامی کھاریاں کے زیر اہتمام جامع مسجد شفیق جی ٹی روڈ کھاریاں بالمقابل سو ل ہسپتال کھاریاں سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جوکہ ساڑھے دس بجے شروع ہو گی قیادت ا میر جماعت اسلامی کھاریاں میاں عابد محمود کریں گے یہ ریلی جی ٹی روڈ کھاریاں سے ہو تی ہوئی گلیانہ روڈ چو ک پر اختتام پذ یر ہو گی۔

جہاں پر قا ئدین خطاب بھی کریں گے ریلی میں جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ سو ل سوسائٹی کے ا فراد بھی شر کت کریں گے یاد رہے کہ ہر سال 5فرور ی کو یو م یکجہتی کشمیر کے مو قع پر کھاریاں میں بھی جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پر باقاعدہ ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہاتھوں کے زنجیر بھی بنا ئی جاتی ہے آ ج اس ریلی میں یونین آف جر نلسٹس تحصیل کھاریاں بھی بھر پور شرکت کر ے گی۔