کھیکھا ذیل میںفٹ بال اینڈ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

(پیرمحل (نامہ نگار)میاں امجد حسین خالد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام چک نمبر 320گ ب میں جاری کھیکھاذیل کا سب سے بڑا دیہاتی ٹورنامنٹ حاجی محمد شفیع نمبر دار اینڈ چوہدری محمود الحسن نمبردار میموریل فٹ بال اینڈ والی بال ٹورنامنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا، اس ٹورنامنٹ میں مختلف دیہاتوں کی 24ٹیموںنے حصہ لیاجن میں حیدری کلب چک نمبر298گ ب، چاچاصادق کلب 320گ ب، غوثیہ فٹ بال کلب پیرمحل، نمبردارفٹ بال کلب308گ ب ،میاں ہارون فٹ بال کلب 325 گ ب ،بابامست فٹ بال کلب307گ ب ،نقیی فٹ بال کلب331گ ب، ینگ فارمرفٹ بال کلب670/11گ ب ، را اطہرفٹ بال کلب670/11گ ب ، فریدکلب 333گ ب ، الیون سٹار319گ ب، مہر کلب 321گ ب، مدنیہ فٹ بال کلب پیرمحل، گل فٹ بال کلب344گ ب،ماسٹرفٹ بال کلب330گ ب،گل فٹ بال کلب345گ ب، چک نمبر318،چک نمبر343گ ب،چک نمبر 332گ ب،چک نمبر 342، چک نمبر 517گ ب،اور چک نمبر229گ ب ، شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے دوران مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں مہر شفقت اللہ مشتاق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد، چوہدری اعجاز منیر بھلر اسٹنٹ کمشنر کمالیہ، چوہدری محمد اسد بھولا آف یو کے، چوہدری احسان یو ایس اے، سیٹھ نعیم اختر سابق ناظم، میاں تنویر انور سابق ناظم،چوہدری محمد محسن سابق ناظم، چیئرمین محمد اصغر 665/6گ ب ، میاں اسد حفیظ ممبر مرکزی کونسل مسلم لیگ(ن) ، چوہدری صابر جاوید انجم، مہر محمد اقبال ایڈوکیٹ،چوہدری اکرم(نور کاٹن فیکٹری) چوہدری محمد ایوب345گ ب، چوہدری مصطفی311گ ب، محمد عارف341گ ب، لیاقت علی موضع جوسہ،طارق مسعود، انجینئر جاوید اقبال ناصرآف ارقم پرنٹنگ ایجنسی لاہوروالے نے تشریف لاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ٹورنامنٹ کی رونق کا دوبالا کیا جبکہ اختتامی تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن، ایم پی اے میاں محمد رفیق اور ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) چوہدری امجد علی جاویدنے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اور انہوں نے فٹ بال میںاول آنے والی غوثیہ فٹ بال کلب پیرمحل اور سکینڈ آنے والی الیون سٹار319گ ب ۔۔والی بال میں اول میاں امجد کلب320گ ب ، اور سکینڈ آنے والی چک نمبر 317گ ب کی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیاں میں انعامات تقسیم کئے، جبکہ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی و علاقہ کی مخیر شخصیت میاں فاروق آحمد خالدآف یوکے ، کھیکھاذیل کی سب سے قدآور شخصیت مسلم لیگی رہنما میاں امجد حسین خالد سابق ناظم کی طرف سے جتنے والی ٹیموں میں 77ہزار روپے نقدی بھی تقسیم کی گئی یادرہے کھیکھا ذیل کے اس سب سے بڑے دیہاتی ٹورنامنٹ کانہ صر ف کھلاڑی بلکہ عوام بھی ساراسال انتظار کر تے رہتے ہیں۔