کیلیفورنیا: جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری

california fire

california fire

کیلیفورنیا : (جیو ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے مگر کئی عمارتوں کے لپیٹ میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آگ کیلیفورنیا کی شمالی کاونٹی Colusa میں لگی ہوئی ہے اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد ایکٹرعلاقہ اس کی لپیٹ میں آچکا ہے۔میکس ویل کے جنوبی علاقے میں لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے درجنوں فائرانجن علاقے میں ہیں اورانہیں ہیلی کاپٹروں اور ائرٹینکروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

25 سے زائد عمارتوں کے لپیٹ میں آنے کاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے حکام نے لوگوں کوآگ سے الرٹ کردیاہے اور صورتحال پر قابوپانے میں کئی روز لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیاہے۔