امریکا میں شدید گرمی ،درجہ حرارات 45 ڈگری تک پہنچ گیا

us hot weather

us hot weather

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا میں اس سال شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران امریکا کی تاریخ کا گرم ترین موسم رہا جس سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ ماہ میں امریکی تاریخ کا یہ گرم ترین موسم رہا ۔ سخت گرمی سے امریکی شہری بہت پریشان ہیں ۔ اور ان کیمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی اور مشرقی ریاستوں میں گرمی سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اکثریت واٹر پارکس کا رخ کر رہی ہے۔ کئی علاقوں میں ائیر کنڈیشنز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

گرم موسم سے کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہوگئے ہیں۔ دریائے آرکنساس میں پانی انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ جس سے مچھلیاں مررہی ہیں ۔ اور فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ گرمی سے متاثر علاقوں میں مکئی کی فصل اجڑ گئی ہے۔