کیلی فرنیا میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

California

California

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیل بیچ کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر اسٹیف بورس نے میڈیا کو بتایا فائرنگ کا واقعہ سیل بیچ کانٹی کے شاپنگ مال میں ایک حجام کی دکان پر پیش آیا۔
ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔