گجرات جیل میں قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں :چوہدری محمد اصغر

گجرات: ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر گجر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گجرات جیل میں قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، تمام بارکوں میں پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر قیدیوں کی گنتی کے دوران تمام بارکوں کی چیکنگ کی جا تی ہے ، منشیات اور موبائل فون کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے ، بعض بارک سے موبائل یا منشیات برآمد ہوتی ہے اس بارک کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، انہوںنے کہا کہ قیدیوں سے ملاقاتیوں کا سلسلہ بھی بہتر بنایا جا رہا ہے ، جو نہی ملاقاتی قیدی سے ملاقات کرنے کے لئے آتا ہے تو جیل کا عملہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی ملاقاتی یا دوسرے افراد کو پریشانی ہو تو براہ راست رابط کر کے اپنے مسائل حل کرا سکتا ہے ۔